خیبرپختونخوا: غیرمعیاری پاپڑ فیکٹری سمیت مضر صحت گٹکا اور پان کا گودام سیل
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے سوات میں کارروائی کے دوران غیرمعیاری پاپڑ بنانے کی فیکٹری سمیت مضر صحت گٹکا اور پان کا گودام سیل کر دیا۔
کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سوات کے دورافتادہ علاقے میں عوامی شکایات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران غیرمعیاری پاپڑ تیارکرنے والی فیکٹری سیل کی گئی۔ دوسری کارروائی میں مضر صحت گُٹکا اورپان کا گودام بھی سیل کیا گیا۔ گودام سے مضرصحت پان اور گٹکے کی بڑی مقدار ضبط کی گئی۔
گودام اور فیکٹری مالکان کیخلاف تھانوں میں مراسلہ جمع کردیا گیا۔ عوامی شکایات کیلئے سوات میں ہاٹ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔