کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ، بھارتی گٹکا برآمد
کراچی: (دنیا نیوز) کسٹم انٹیلی جنس کی اندرون سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سمگل شدہ چھالیہ اور بھارتی گٹکا برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوٹھ کندو اور عمر کوٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد سامان میں 56 میٹرک ٹن مضر صحت چھالیہ اور 48 ہزار سے زائد انڈین گٹکے کے پیکٹ شامل ہیں۔ برآمد سامان کی کل مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 28 کروڑ روپے کے غیر ملکی کپڑے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
حکام کے مطابق ملزمان نے سمگلنگ کا سامان دو گوداموں میں چھپایا تھا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔