کراچی: ایک روز قبل گرفتار ملزم حوالات میں دم توڑ گیا

کراچی: (دنیا نیوز) درخشاں تھانے میں ملزم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

پولیس حکام کے مطابق متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کا بیٹا بھی جرائم میں ملوث اور جیل میں بند ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے حوالات میں ملزم کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو انکوائری کرکے رپورٹ 24 گھنٹے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں