شکارپور: پولیس کی کارروائی، 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا

شکارپور: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے شکارپور میں بروقت کارروائی کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ناپر کوٹ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر شکارپور میں کچے کے علاقے میں کارروائی کی گئی، پولیس کے پہنچنے پر اغواء کاروں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ملزم مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے دونوں مغویوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، عبدالستار عرف خان سیٹھار اور گلشیر سیٹھار کو 19 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا، دونوں چوکیداری کا کام کرتے تھے، پولیس نے اغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں