پشاور: 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ تھانہ انقلاب کے علاقہ سرغاڑی چوک میں پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، جلد حقائق عوام کے سامنے آ جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں