مریم کی ہلاکت: پوسٹمارٹم رپورٹ میں گردن پر پڑے زخم کے نشان نے معاملہ مشکوک کر دیا

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ملت ایکسپریس میں 28 سالہ مریم کی خودکشی یا قتل معمہ بن گیا، پوسٹمارٹم رپورٹ میں لڑکی کی گردن پر پڑے نیل کے نشان نے معاملہ مشکوک کردیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق لاش کی گردن پر زخم کا مشکوک نشان ہے، جما خون، ٹشوز بھی متاثر تھے، ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش اسی ٹریک سے ملی جس پر سے ٹرین گزری تھی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے لڑکی کے ٹرین سے خود کودنے کا الزام لگایا تھا، لڑکی کے مبینہ قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش قرار دیئے جانے کا بھی امکان ہے، ٹرین سے چھلانگ لگا کر لڑکی کا اسی ٹرین کے نیچے آنے کا بیان بھی مشکوک ہوگیا۔

واضح رہے کہ کراچی سے فیصل آباد آتے ہوئے مریم پر ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، مریم کی لاش چنی گوٹھ کے قریب ریلوے ٹریک سے ملی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں