کندھ کوٹ: پولیس کی بروقت کارروائی، باپ بیٹے سمیت 3 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے کندھ کوٹ میں بروقت کارروائی کر کے باپ بیٹے سمیت 3 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات پر کندھ کوٹ میں درانی مہر کچے کے علاقے میں چھاپہ مارا تو اغواء کاروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تینوں مغویوں کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، بازیاب ہونے والوں کی شناخت علی بہار، شمن اور ذیشان سہریانی کے ناموں سے ہوئی، ڈیڑھ ماہ قبل ڈاکوؤں نے ہوٹل چلانے والے باپ بیٹے اور ان کے بھتیجے کو گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں