قصور: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتل

قصور: (دنیا نیوز) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے دو بھائیوں کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونیوالے بھائی کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں