غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر نے گلہ دبا کر اپنی بیوی کومل کو قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مقتولہ کومل کو چند روز قبل سسرالی لاہور سے واپس لے کر آئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں