خیرپور: دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلح تصادم کا واقعہ خیرپور کی تحصیل کنگری میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کا آمنا سامنا ہو گیا، دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران 2 افراد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کشیدہ حالات کے ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں