پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے ملزم کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گرفتارکر لیا گیا، ملزم فیضان بٹ کو پنجاب سوسائٹی ڈیفنس کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزم کو سی آئی اے پولیس نے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں