فیصل آباد: شہری نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں افسوسناک سانحہ پیش آگیا، شہری نے دو بیویوں اور 4 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم کاظم نے خود کو بھی گولی مار لی، مرنے والی خواتین میں امبرین اور فضا جبکہ بچوں میں یمنہ، عروج، روما اور موسیٰ شامل ہیں۔

وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں