جیکب آباد: اسلحہ سمگلنگ کے معاملے میں گرفتار صوبائی مشیر کا بیٹا رہا

جیکب آباد: (دنیانیوز) جیکب آباد میں پولیس کی موبائل پروٹوکول میں اسلحہ سمگلنگ کے معاملے میں گرفتار صوبائی مشیر کے بیٹے کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق جیکب آباد پولیس نے قبضے میں لی گئی پولیس موبائل کو بھی چھوڑ دیا جبکہ صوبائی مشیر کے بیٹے کا نام ایف آئی آر میں بھی نہیں ڈالا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ صوبائی مشیر کے بیٹے کو گزشتہ شب دیر سے رہا کیا گیا اور صوبائی مشیر کے نوجوان بیٹے کو شکارپور سے منگوائی جانے والی گاڑی میں روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :جیکب آباد: اسلحہ سمگلنگ کی کوشش پر صوبائی مشیر کا بیٹا اور 3 اہلکاروں سمیت 8 گرفتار

ذرائع کابتانا ہے کہ سندھ کی اہم شخصیت کی جانب سے مداخلت کے بعد صوبائی مشیر کے بیٹے کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا ، جیکب آباد پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بھی صوبائی مشیر کے بیٹے کا نام شامل نہیں ، صوبائی مشیر کے بیٹے کو کس کے کہنے پر چھوڑا گیا اس حوالے سے پولیس موقف دینے سے قاصرہے ۔

یاد رہے کہ سندھ پولیس نے جیکب آباد میں کارروائی کر کے اسلحے کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر صوبائی مشیر کے بیٹے اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کیاتھا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں