کراچی: سندھ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران متعدد مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا۔

ایس پی کورنگی نے بتایا کہ کورنگی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ کامبنگ آپریشن الفلاح اور باغ کورنگی بند کے علاقے میں کیا، علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا۔

حسن سردار نے مزید بتایا ہے کہ کورنگی پولیس کی اضافی نفری، لیڈی پولیس سرچرز اور تکنیکی عملہ بھی آپریشن میں موجود رہا، تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں