کچے میں ڈکیتوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس نے اندرون سندھ کچے کےعلاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں ملزموں کو ضلع کشمور کےعلاقے رئیس حیات اوگاہی سے گرفتار کیا گیا، ملزموں کے قبضے سے ایس ایم جی، 222 رائفل، 12 بور ڈبل بیرل پسٹل، 200 سے زائد مختلف اقسام کے راؤنڈز اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم منیر،عبدالرحیم، خالد حسین اور محراب عرف بھیرو اوگاہی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران گینگ کے تمام ٹھکانوں کو مسمار جبکہ مورچوں کو تباہ کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں