لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے آریجا اور کنگا میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت احسان میرجت اور آزاد میرجت کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دونوں ڈاکو 30 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں