ننکانہ صاحب: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ ننکانہ صاحب میں مون خان سوسائٹی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کردیں جو بعدازاں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 40 سالہ ساجد اور 35 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں