پولیس اہلکاروں کے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے کورنگی کے علاقے میں نجی ہوٹل میں پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں ملزم آصف کٹو کو جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی اور ملزم کی جائیداد بھی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم لودھی کو بری کر دیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں نے 12 جولائی 2015 کو نجی ہوٹل میں 4 پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، ملزموں کی فائرنگ سےعقیل احمد، محمد انور، جمیل احمد اور محمد اختر جاں بحق ہو گئے تھے۔

وکیل کے مطابق اقبال مئیو کیس میں مفرور دو ملزم بلال اور عبدالسلام پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں