گھوٹکی پولیس نے 5 گھنٹے بعد ہی 2 مغوی پولیس اہلکار بازیاب کرا لئے

گھوٹکی: (دنیا نیوز) پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 گھنٹے بعد ہی گھوٹکی پولیس چوکی سے اغوا کئے گئے دو پولیس اہلکار بازیاب کرا لیے۔

ایس ایس پی سمیر نور نے بتایا کہ مغوی اہلکاروں کو اغوا کاروں کا محاصرہ کرکے بازیاب کرایا گیا، پولیس کے دباؤ میں آکر اغوا کاروں نے اہلکاروں کو رہا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی میں پولیس چوکی پرڈاکوؤں کا حملہ، اہلکار شہید، 2 اغوا، ایک ڈاکوہلاک

سمیر نور نے کہا کہ مغویوں کی رہائی کے بعد کچے کے مخصوص علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو شہید دو کو اغوا کر لیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں