راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو شہید جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر وارث خان کے قریب پیش آیا جہاں ڈولفن سکواڈ کی جانب سے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش پر کار سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار موقع پر شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر دی، شہید ڈولفن اہلکار اسماعیل اور زخمی کو بینظیر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں