کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صنعتی ایریا میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے اسلحہ اور نقدی برآمد کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر بھی مبینہ پولیس ہوا اس دوران 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے دو پستول اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں