جعلسازوں نے بینک کوبھی چونا لگا دیا ، ساڑھے5 کروڑ کی جعلی کرنسی جمع کروا دی

لاہور : (دنیانیوز) جعل سازوں نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا، مبینہ طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروا دی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کر لیا، ملزم ہارون نے27 اپریل کو 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کروائے، ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے۔

ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کے لئے ڈرافٹ تیار کروایا، پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور واقع بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

نجی بینک کی پشاور برانچ کے منیجر کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کئے، دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں۔

بینک سٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا، ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہوا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں