لاہور: مسلح شخص کی مصروف ترین مارکیٹ میں دن دہاڑے فائرنگ، ملازم زخمی

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مصروف ترین موبائل مارکیٹ میں دن دہاڑے ایک شخص کو گولیاں مار دی گئیں، فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہال روڈ میں واقعہ موبائل مارکیٹ میں پیش آیا جہاں دن دہاڑے موٹر سائیکل لگانے کے تنازع پر مسلح شخص نے ملازم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے فائرنگ دکان کے سامنے موٹر سائیکل لگانے کے تنازع پر ہوئی، ملازم پر فائرنگ شعیب نامی شخص نے کی، ملزم جائے وقوع سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، ہال روڈ پر رش ہونے کے باعث فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں