کراچی :رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 3جرائم پیشہ گرفتار

کراچی:(دنیا نیوز ) رینجرز سندھ اور پولیس کی دوران مشترکہ سنیپ چیکنگ اور کارروائیوں میں منشیات فروشی اورسٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزم گرفتار کرلئے۔

 رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس نے خلجی گوٹھ گڈاپ ٹاؤن،مدینہ کالونی ،گلشن اقبال ٹاؤن اورانسپکٹرمحمدفاضل شہید چیک پوسٹ کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن کیا، دوران چیکنگ منشیات فروشی اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ ،1.015کلو گرام حشیش،760گرام ہیر وئن اور 200گرام آئس برآمد ہوئی  جبکہ قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن سے غیر قانونی سمگل شدہ 2140 لیٹر ایرانی تیل بھی برآمد ہوا۔

رینجرز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو اسلحہ اورمنشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کےلیےپولیس اورایرانی تیل کسٹم حکام کےحوالےکردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں