کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک
کراچی: (دنیا نیوز) جوہر آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ شاہین فورس کے جوانوں کو دیکھ کر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ایک ڈاکو کی شناخت فرہاد علی کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔