پیر محل: جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا بہو پر مبینہ تشدد، ہسپتال منتقل
پیرمحل: (دنیا نیوز) پیر محل میں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے بہو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بہو پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیر محل کے نواحی گاؤں 743گ ب میں پیش آیا جہاں 20 سالہ آمنہ شفیق کو اسد نامی شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ مجھ پر شوہر، ساس اور سسر نے تشدد کیا اور کمرے میں بند رکھا، شادی میں جہیز نہ لانے پر متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔