کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پردوہرے قتل کا مفرور مرکزی ملزم گرفتار
کراچی: (دنیانیوز) کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےدوران ڈکیتی مزاحمت پردوہرے قتل کا مفرور مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سال 2023 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرباپ بیٹی کو قتل کیا تھا، مقتول طاہر زمان پاکستان نیوی میں بطور سیلر ملازمت کرتا تھا، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی زد میں آکردو سالہ بچی انعم بھی ہلاک ہوئی تھی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت علی گوہر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کےخلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔