کراچی سے بحرین ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے بحرین ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے بحرین جانے والی پرواز کے مسافرسے1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شعیب نے منشیات بیگ کے پیندے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف کےعملے نے مسافر کے سامان کی سرچنگ پر سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ کے پیندے سے ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالے کر دیا گیا۔