ریلویز پولیس نے بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) ریلویز پولیس نے بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے پلیٹ فارم نمبر 3 پر 4 افراد کو مشکوک جان کر تلاشی لی۔
چیکنگ کے دوران ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام جبکہ خواتین ملزمان روشین اور ادیبہ کے بیگوں سے 16 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق ملزمان منشیات کی بھاری کھیپ کو بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے کراچی سمگل کرنا چاہتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد کر کے دونوں خواتین سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیا۔