ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز کمی کیساتھ 2737 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزر 798 روپے ہوگئی۔