جے یو آئی رہنما خالد محمود سومرو قتل کیس: نامزد 6 مجرموں کو عمر قید، بھاری جرمانے کی سزا
سکھر: (دنیا نیوز) جے یو آئی رہنما خالد محمود سومرو قتل کیس میں نامزد 6 مجرموں کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت سکھر نے مجرموں کو قتل اور د ہشت گردی کے الزام میں عمر قید اور اسلحہ کے الزام میں سات سات سال قید کی سزا سنا دی، ملزموں میں حنیف، سارنگ، مشتاق مہر، دریا خان، لطف جمالی اور الطاف جمالی شامل ہیں۔
خالد محمود سومرو کو 29 نومبر 2014ء کو قتل کیا گیا تھا، مجرم دسمبر 2014ء سے سینٹرل جیل میں قید ہیں۔