بنوں میں دہشتگردوں کا 2 تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر حملہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بنوں: (دنیا نیوز) دہشتگردوں نے2 تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر حملے کر دیئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بنوں کے بکاخیل پولیس سٹیشن اور غوری والہ پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں نے حملے کئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 نامعلوم موٹر سائیکل سوار خوجڑی پولیس چوکی پر دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، اس واقعہ کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لئے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت کریں گے۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں