پنجاب حکومت کا سرکاری جہاز کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری جہاز سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری جہاز کے استعمال پر من گھڑت کہانیوں کی بدنیتی پر مبنی مہم جاری ہے جبکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے ملوث افراد اور پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے علاوہ ازیں ہتک عزت قانون 2024 کے تحت قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیس گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، عوام کو گمراہ کرنے والوں کو بغیر نتیجے کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق غلط معلومات کا جواب نہیں، سیدھی قانونی کارروائی ہوگی، زیادہ سے زیادہ جرمانے کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، جعلی خبریں صحافت نہیں بلکہ کھلی بدنامی ہے، پروپیگنڈا مہم میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں