حیدر آباد میں پولیس مقابلہ: ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

حیدرآباد: (دنیا نیوز) ریلوے سٹیشن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دوڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔
دوران گشت موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے اشارے پر نہ رکتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد پکڑے گئے 2 ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتارڈاکوؤں کی شناخت وکیل عرف ڈاڈا اور شہباز علی کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ڈاکو وکیل عرف ڈاڈا زخمی حالت میں تھا جس کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پکڑے گئے ڈاکو سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی وارداتوں میں سرگرم تھے، ڈاکوؤں سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔