کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کونسلر کو قتل کر دیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کونسلر کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فائق کے نام سے ہوئی، مقتول فائق یوسی7 شانتی نگر سے سیاسی جماعت کا کونسلر تھا، مقتول کی لاش جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول کو بظاہر نشانہ بنایا گیا اوراس کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہیں، مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لئے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،ذرائع کے مطابق مقتول کو دیرینہ دشمن پر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شانتی نگر کے کونسلر کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں