کراچی: 3 خواتین کا قتل، باپ اور بیٹے نے اعتراف جرم کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی گلشن اقبال میں تہرے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، باپ اور بیٹے نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفتیشی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں نے پولیس کو بیان میں کہا ہے کہ ہم پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا قرض تھا، قرضہ ادا نہ کرنے پر انتہائی قدم اٹھایا، یاسین نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہفتے کے روز اہلیہ ماہا کو مشروب میں زہریلی دوا ڈال کر پلائی،،اتوار کے روز ماں اور بہن کو زہر دیا،،خود بھی زہریلا مشروب پیا تو حالت غیر ہوگئی۔

گھر کے سربراہ اقبال نے بیان دیا کہ بیٹے کی حالت دیکھ کر زہر پینے کی ہمت نہ ہوئی، پولیس نے گھر سے زہر کی 6 سے 7 بوتلیں تحویل میں لے لیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زہر کی بوتلیں خالی ہیں، چھپا کر رکھی گئی تھیں، گھر سے 3 خط مل چکے، ایک پھٹا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کی شب رہائشی اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں ملی تھیں، اسی خاندان کا بیٹا بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں