ترکیے نے ایران کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیے نے ایران کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ترکیے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں۔

حاقان فدان نے کہا کہ ترکیہ اپنی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، اگر ایسی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ترکی ضروری اقدامات کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیے کی جانب داغے گئے میزائل ایران سے نہیں گئے، اس واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں ترکیے کی جانب دوسرا میزائل فائر کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں