اے این ایف کی 6 کارروائیاں، 62.39 کلو منشیات برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 62.39 کلوگرام منشیات برآمد کر لی جس میں 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، دالبندین اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران 40 کلو افیون، 20 کلو چرس، 1 کلو آئس اور 3400 ایکسٹیسی گولیاں (وزن 1.392 کلوگرام) برآمد کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے،تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں