احمد پورشرقیہ: باپ نے بیٹوں کیساتھ مل کر بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
احمد پورشرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں باپ نے بیٹوں کیساتھ مل کر بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کو 25 سال قبل امیر مائی نے گود لیا تھا اور وہی اس کی پرورش کر رہی تھیں، امیر مائی نے اپنی لے پالک بیٹی کا رشتہ طے کیا تھا جو مقتولہ کے حقیقی والد کو پسند نہ آیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اپنی پسند کا رشتہ نہ ہونے پر باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو رخصتی کے دن قتل کر دیا بعدازاں ملزمان لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔
مقامی پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 25 سالہ سلمیٰ بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔