بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک منشیات فروشی زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ سوڈھا نہر کے پل پر سی سی ڈی نے مبینہ مقابلہ میں ایک منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
سی سی ڈی نے نہر کے پل پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی، موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، گرفتار ملزم کی اصغر علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور (آئس) منشیات بھی برآمد کرلی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چوری، ڈکیتی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، مفرور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔