حیدرآباد: ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 20 تولہ سونا اور رقم لوٹ کر فرار
حیدرآباد: (دنیا نیوز) تھانہ بھٹائی کی حدود میں مسلح ڈاکو بڑی واردات ڈالتے ہوئے گھر سے 20 تولہ سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی یہ بڑی واردات تھانہ بھٹائی نگر کی حدود گلستان سجاد میں محمد علی نامی شہری کے گھر ہوئی، 2 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو یرغمال بنا لیا۔
دوران واردات ملزمان نے 20 تولہ سونا اور گھر میں موجود کیش رقم لوٹ لی، پولیس کو واردات کی اطلاع موصول ہوگئی جس کے بعد تحقیقات کا عمل جاری ہے۔