نوشہرہ میں بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نظام پور پیران میں بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی جاں بحق ہو گیا۔

والدہ کے مطابق معمولی بات پر زبانی تکرار مسلح تصادم میں بدل گئی، پولیس کے مطابق مقتول احمد علی کی 6 روز قبل شادی ہوئی تھی۔

مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق ملزم بڑا بھائی شفاقت شاہ واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں