کراچی: پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو افغان شہری ہیں، ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی جس میں 6 ڈاکو مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چوکی انچارج اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان پر ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا بھی الزام ہے، ڈاکوؤں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔