اوکاڑہ میں اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹے میں حل، 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹے میں حل کر لیا۔
ٹبی پیراں دی سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی، آسیہ بی بی کی لاش زمین میں دفن کی گئی تھی، مٹی کھود کر نکالی گئی، ملزموں نے ملکر گلا دبا کر قتل کیا، قتل میں ملوث شوہر، بھابی اور اسکا آشنا گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں زوار حسین ، ظہیر شاہ اور سونیا پروین شامل ہیں، بھاوج اور اس کے آشنا کے ناجائز تعلقات قتل کی وجہ بنی، ملزموں نے اعترافِ جرم کر لیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر ظہیر شاہ نے اغوا کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کرایا تھا، کسی کو بھی ناحق قتل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔