میرپور ماتھیلو میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
میرپورماتھیلو: (دنیا نیوز) میر پور ماتھیلو کے علاقہ تھانہ بیلو میرپور کی حدود میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی، ہلاک ڈاکو کی شناخت نثار احمد سمیجو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا، مقابلے کے بعد تین مسلح ڈاکو فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سخت ناکہ بندی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔