اداکارہ سجل علی کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹی وی اور فلم کی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہوگئی۔

سجل علی انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستان کی چوتھی اداکارہ ہیں۔

اداکارہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران خود کو خود ساختہ آئسولیشنن میں ڈالا ہوا ہے۔ اس دوران وہ انسٹاگرام پر ہی اپنے مداحوں سے رابطے ہیں اور اپنی یادگاری تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی سے قبل ایمن خان، ماہرہ خان اور عائزہ خان کو انسٹاگرام پر فالو کرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے۔

اس فہرست میں 66 لاکھ فالوورز کی تعداد کے ساتھ ایمن خان پہلے نمبر پر ہیں۔

ماہرہ اور عائزہ کے 62، 62 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اب سجل علی بھی 60 لاکھ کے کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں