معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر پرادیپ سرکار چل بسے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر پرادیپ سرکار چل بسے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح 63 سالہ پرادیپ سرکار کا ممبئی کے مقامی ہسپتال میں انتقال ہوا،پرادیپ سرکار کی مشہور فلموں میں ’پارینیتا، مردانی اور ہیلی کاپٹر ایلا‘ وغیرہ شامل ہیں۔

پرادیپ سرکار کے انتقال پر بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں