سالگرہ پر شعیب ملک کا سرپرائز، ثنا جاوید نے یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شوہر و کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے دیے گئے سرپرائز کی یادگار تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر شعیب ملک کی جانب سے انہیں رومانوی سرپرائز دیا گیا جس کی تصاویر ثنا نے فوٹواینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

مذکورہ تصاویر میں ثنا جاوید نے میرون لباس زیب تن کررکھا تھا جبکہ شعیب ملک نے اس موقع کیلئے سرمئی شرٹ کے ساتھ خاکی رنگ کی پینٹ کا انتخاب کیا۔

شعیب ملک نے ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ پر سرخ و سیاہ غباروں سے ایک جگہ کو سجایا جبکہ آسمانی برتھ ڈے کیک کا انتخاب کیا جس پر سفید پھول بنے ہوئے تھے۔

تصاویر کے کیپشن میں ثناء جاوید نے لکھا کہ   صرف ہم دونوں ایک ساتھ، اس خوبصورت سالگرہ کیلئے آپ کا شکریہ، شوہر شعیب ملک۔

تصاویر میں ثنا جاوید کو موم بتیاں بجھاتے، کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شعیب ملک برتھ ڈے گرل کو کیک کھلاتے بھی نظر آرہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں