غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور:(دنیا نیوز )لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری دو مئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار پرویز الہیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں