جی پی او گیٹ کے سامنے سے گرفتار وکلا کی تفصیل دنیا نیوز نے حاصل کر لی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے قریب جی پی او گیٹ کے سامنے سے گرفتار وکلا کی تفصیل دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

پولیس نے 29 وکلا کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا، وکیل عدنان حیدر، مہر ارسلان خان ، عمر حیات خان ، احسن رضا، خرم بسیر ، محمد اسامہ ، شاہ جہان حیدر، محمد شکیل، یاسر اشفاق کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ان کے علاوہ وکیل مبشر رحمان ، فرخ الیاس ،عقیل سعید ،خرم امیر ، محمد آصف اور میاں شرجیل کو جی پی او گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی آپریشنز کی گنگا رام ہسپتال میں وکلا گردی میں زخمی پولیس افسران کی عیادت

وکیل قاسم اعجاز، فہد نثار، راؤ تحسین، رانا نعیم، وقاص اسلم، وارث علی کھوکھر، ملک آصف نسوانہ، حق نواز نسوانہ ، ملک احمد عباس ، بیرسٹر اعزاز ملک بھی گرفتار ہونے والے وکلا میں شامل ہیں۔

جی پی او گیٹ کے سامنے سے وکیل ملک سہیل، فیضان علی، میاں یاسر صدیق اور وکیل محمد عمران آصف کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں